Home / تعلیم / علم و تحقیق کی جستجو میں مگن رہنے والے طالب علم ہی آسمان کی بلندیوں کو چھوتے ہیں

علم و تحقیق کی جستجو میں مگن رہنے والے طالب علم ہی آسمان کی بلندیوں کو چھوتے ہیں

ٰفیصل آباد(پریس ریلیز)علم و تحقیق کی جستجو میں مگن رہنے والے طالب علم ہی آسمان کی بلندیوں کو چھوتے ہیں،تعلیم ہی ایک انسان کو دوسرے انسان سے ممتاز کرتی ہے، یہ بات ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر امداد اللہ نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین غلام محمد آباد میں سائنسی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہی،اس موقعہ پر پرنسپل کالج رفت عائشہ میر اور کالج اساتذہ کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم نے کہا کہ علم انبیاءکرام کی میراث ہے، اساتذہ کرام معاشرے کے ان ممتاز افراد میں سرفہرست ہیں جو انبیاءکرام کے مشن کی آبیاری کر رہے ہیں، علم و تحقیق ہمیشہ انسانی جوہر رہا ہے ہم آج جس قدر بھی علم حاصل کرنے کے لیے تگ و دو کریں گے اسی قدر ہمارا آنے والا کل روشن تر ہوتا چلا جائے گا۔ سائنس کی طالبات اس لحاظ سے مبارکباد کی مستحق ہیں کہ وہ علم بھی حاصل کرتی ہیں اور اپنے گردو بیش میں تخلیقات کائنات پر غور و تدبر بھی کرتی ہیں، یقینا ایسی ہی طالبات کی بدولت انسانیت کی فلاح و بہبود کے نئے نئے دروازے روشن ہوتے چلے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کالجز کی طالبات نے جس قدر محنت اور نہایت جانفشانی سے سائنشی نمائش کا اہتمام کیا ہے معلوم ہوتا ہے کہ کالج اساتذہ محنت کی عادی اور کام کی دھنی ہیں، انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اگر آج محنت سے اپنا کام کریں گی توتمام منزلیں آسان سے آسان تر ہوتی چلی جائیں گی۔دنیا میں وہی افراد اور وہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں جو اپنے آج پر قابو پاتی ہیں وقت بہت قیمتی ہے ، فارغ بیٹھ جائیں یا کام کریں اس نے تو گزر ہی جانا ہے مگر مراد وہی پاتے ہیں جو آج وقت کو گردن سے پکڑ کر اپنے پیچھے چلاتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر امداد اللہ نے کہا کہ بلاشبہ غلام محمد آباد کالج تعلیم و تعلم کے لحاظ سے ایک مثالی کالج ہے جس کی جس قدر بھی تحسین کی جائے وہ کم ہے۔

Check Also

کڈزہیون سکول سسٹم منصورہ آباد میں آرٹ اینڈ سائنس کے طلباءو طالبات اور سکول سٹاف کی کاوشوں سے غوری میزائل ،ایٹم

فیصل آباد(پ ر) کڈزہیون سکول سسٹم منصورہ آباد میں آرٹ اینڈ سائنس کے طلباءو طالبات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *