Home / تعلیم / علم و حکمت سے ہمکنار کرنے والے اساتذہ کرام کا آج عالمی دن

علم و حکمت سے ہمکنار کرنے والے اساتذہ کرام کا آج عالمی دن

 

 

علم ایک ایسی شمع ہے جس سے ایک شخص روشناس ہو تو وہ پورے عالم کو روشن کردیتا ہے اور یہ علم وہ اپنے استاد سے سیکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تمام اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہنے کے لیے ان کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔گھر سے بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک بچے کو معاشرے میں مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم و تربیت کی ضرورت ہوتی ہے جسے استاد دیتا ہے۔استاد بچے میں سماج کی سمجھ بوجھ اور اس کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے، ساتھ ہی بچے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ وہ اپنے قدم آگے بڑھائے اور اپنی عملی ذہانت کی مدد سے خوب ترقی کرے۔اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے تمام تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں طلباء ان کی کاوشوں اور محنت کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔والدین کا بھروسہ بھی صرف اساتذہ پر ہی ہوتا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے بچوں کے مستقبل کا انحصار بڑی حد تک اُنہی پر ہوتا ہے۔بچے مستقبل کا معمار ہوتے ہیں اور ان کی مضبوطی کا انحصار والدین کے بعد صرف  اساتذہ کرام پر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا معاشرے میں اہم مقام ہے۔

Check Also

نہ کوئی گھر توڑا نہ توڑنے دیں گے، غلط تاثردیا جارہا ہے: میئر کراچی

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ان کا مینڈیٹ نالوں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *