Home / خبر یں / عمران خان کو کل وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا جائے گا، پی ٹی آئی اجلاس طلب

عمران خان کو کل وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا جائے گا، پی ٹی آئی اجلاس طلب

اسلام آباد: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کل عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرے گی۔ تحریک انصاف نے کل پارلیمانی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے، جب کہ مزید ارکان کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی حمایت کے بعد نمبرگیم 177 پر پہنچ جائے گا،  کل دوپہر پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

Check Also

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *