Home / نیوز / عمران خان کے وزیراعظم بننے پرکرکٹرز کا سرفخر سے بلند

عمران خان کے وزیراعظم بننے پرکرکٹرز کا سرفخر سے بلند

لاہور: عمران خان کے بطور وزیر اعظم انتخاب پر کرکٹرز کا سر بھی فخر سے بلند ہو گیا۔عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد جہاں قوم کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں وہاں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑی بھی خاصے مسرور ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ عمران خان کے ملک کا 22ویں وزیر اعظم بننے پر قوم  مبارکباد کی  مستحق ہے، میں نیا پاکستان بنانے  پر ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا اورملک   کو  نئے دور میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان نے وہ تقریر کی جو ہر پاکستانی نہ صرف سننا چاہتا تھا بلکہ اس کی اشد ضرورت بھی تھی،آج پوری قوم کے لیے تاریخی دن ہے، اسے قوم کبھی فراموش نہیں کر پائے گی۔ وقار یونس نے کہا کہ پیارے ملک پاکستان کا  وزیر اعظم بننے پر مبارکباد، کپتان  اللہ آپ کی حفاظت کرے، دنیا بھر میں پاکستانی آپ کی کامیابیوں کیلیے دعاگو ہیں۔سعید اجمل نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے پر سب کو بہت مبارکباد۔ کامران اکمل نے  کہا کہ میں عمران خان کو  دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا اور امیدکرتا ہوں کہ ان کے دور میں پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا، حسن علی نے کہا کہ میں عمران خان  کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔محمدحفیظ نے کہا کہ میری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں،  نیا پاکستان زندہ باد۔ وہاب ریاض کے مطابق عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد، پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے، اگر گڈ گورننس کے ساتھ یوتھ ایجوکیشن پر فوکس کیا جائے توملک میں نئی سرمایہ کاری لائی  جا سکتی ہے۔

Check Also

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *