Home / شوبز / عمران عباس نے ڈرامہ ارطغرل غازی نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی

عمران عباس نے ڈرامہ ارطغرل غازی نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی

 سنا ہے کہ ڈرامہ ارطغرل غازی بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے، عمران عباس

 کراچی: معروف اداکار عمران عباس  نے ڈرامہ ارطغرل غازی نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی۔

عمران عباس سے انسٹا گرام پر مداحوں کی جانب سے کئی دلچسپ سوالات پوچھے گئے جس میں سے معروف ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ بھی یہ ڈرامہ دیکھ رہے ہیں ؟

مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر عمران عباس نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں ارطغرل غازی نہیں دیکھتا بلکہ کتابیں پڑھنے کو ترجیح دیتا ہوں ان کتابوں میں مذہبی تاریخی کتابیں بھی شامل ہیں۔

اداکار نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا مقبول ٹرین ترکش ڈرامہ سے متعلق یہ بھی کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ڈرامہ ارطغرل غازی بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔

Check Also

پشاورمیں غیرت کے نام پرلڑکا لڑکی قتل؛ کفن اورجنازے کے بغیرتدفین کا انکشاف

 پشاور: غیرت کے نام پر6 روزقبل 21 سالہ نوجوان وقاص اور16 سالہ لڑکی کو قتل کرکے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *