تازہ ترین خبریں
Home / نیوز / عمر اکمل نے پھر اپنے پیروں پر کلہاڑی دے مار لی

عمر اکمل نے پھر اپنے پیروں پر کلہاڑی دے مار لی

شارجہ: عمر اکمل نے ایک بار پھر اپنے پیروں پر کلہاڑی دے مار لی اور پی ایس ایل تھری میں مسلسل ناقص کارکردگی کے ساتھ خراب رویے نے بھی لاہور قلندرز کیلیے انھیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ آسان بنا دیا۔باصلاحیت عمر اکمل کسی دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں پاور ہٹر کا خلا پُرکرنے کیلیے مضبوط امیدوار خیال کیے جاتے تھے،انھوں نے چند حیران کن اننگز بھی کھیلیں تاہم بعد ازاں کارکردگی کا گراف برقرار نہ رکھ سکے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں میں بھی ملوث رہے۔چیمپئنز ٹرافی2017سے قبل فٹنس ثابت نہ کرپانے پر انگلینڈ سے وطن واپس بجھوائے جانے پر نالاں عمراکمل نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا رخ کیا تو ٹریننگ کا موقع نہ دینے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیخلاف پریس کانفرنس کردی۔3میچز کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ غیرملکی لیگز کے این او سی بھی منسوخ ہوئے، عمر اکمل رواں ایونٹ کے  5میچز کھیل کر صرف 57رنز ہی بنا پائے۔پشاور زلمی کیخلاف میچ میں بڑے مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہونے پر انگلیاں اٹھیں، مینجمنٹ نے ان کو ڈراپ کرکے میدان میں لانے سے بھی گریز کرتے ہوئے ٹیم ہوٹل تک محدود کردیا،ان کے بغیر ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی، پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کا موقع تو ہاتھ سے نکل گیا لیکن شکستوں کا سلسلہ ضرور ختم ہوگیا۔’’کرک انفو‘‘ کے مطابق ڈراپ ہونے کے باوجود عمراکمل کو ملنے والے ایک لاکھ 60ہزار ڈالرز کو کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن انھوں نے میڈیا میں کپتان برینڈن میک کولم کے اپنے حوالے سے بیانات پر چراغ پا ہوکر مینجمنٹ کو موبائل فون پر پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔اگرچہ ایونٹ کی ساکھ خراب ہونے کا خدشہ پیش نظر رکھتے ہوئے کھل کر ان کیخلاف کوئی بات منظر عام پر نہیں لائی گئی تاہم سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کے بعد اب پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے ساتھ بھی ان کا سفر تمام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *