تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / سیاسی آقا نیب کے بعد سپریم کورٹ کیخلاف بھی قرارداد منظور کرالیں، چیف جسٹس

سیاسی آقا نیب کے بعد سپریم کورٹ کیخلاف بھی قرارداد منظور کرالیں، چیف جسٹس

لاہور: پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرار داد منظور کرانے پر چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اپنے سیاسی آقاؤں سے کہیں کہ سپریم کورٹ کے خلاف بھی ایک قرارداد منظور کرائیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایل ڈی اے کی جانب سے موجودہ ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اخترزماں عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈی اے سے استفسار کیا کہ زمین اور ترقیاتی کام تو ایل ڈی اے کرواتا ہے پھر کس قانون کے تحت نجی کمپنیوں سے معاہدہ کیا گیا؟ ڈی جی ایل ڈی اے نے جواب دیا کہ ایل ڈی اے قوانین کے تحت 6 کمپنیوں سے معاہدہ کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ان 6 کمپنیوں کے مالکان اور شیئر ہولڈرز کی تفصیلات فراہم کریں۔ تفصیلات فراہم نہ کرنے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے زاہد اخترزمان سے استفسار کیا کہ جب معاہدہ ہوا تھا تو اس وقت  ڈی جی ایل ڈی اے کون تھا؟ زاہد اختر نے جواب دیا کہ اس وقت احد چیمہ ڈی جی تھے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ احد چیمہ کا پورا نام کیا ہے اور آج کل وہ کیا کرتے ہیں ان کا نیا عہدہ کیا ہے؟ زاہد اخترزمان نے جواب دیا کہ احد خان چیمہ پورا نام ہے اور آج کل وہ نیب کی حراست میں ہیں جب کہ قائدِاعظم پاور پلانٹ کے سی ای او ہیں۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ احد خان چیمہ کتنی تنخواہ اور مراعات لیتے ہیں؟ چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایم جی افسران ایک لاکھ جب کہ احد چیمہ 15 لاکھ کے قریب تنخواہ لے رہے تھے۔ چیف جسٹس نے احد چیمہ کا سروس پروفائل اور تنخواہوں اور مراعات کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد کس حیثیت سے منظور کرائی گئی، اس طرح تو سپریم کورٹ کے خلاف بھی قرارداد آجائے گی کہ عدالتِ عظمیٰ کسی کو نہیں بلاسکتی، اپنے سیاسی بوسز کو کہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے خلاف بھی ایک قرارداد منظور کرالیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب کو بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ وہ کسی کو ہراساں نہ کرے جب کہ کسی افسر کو ہڑتال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *