Home / بزنس / غیر ضروری اشیاءکی درآمدات مرحلہ وار ختم کی جائےں : پیاف

غیر ضروری اشیاءکی درآمدات مرحلہ وار ختم کی جائےں : پیاف

 

 

غیر ضروری اشیاءکی درآمدات مرحلہ وار ختم کی جائےں : پیاف
غیر ضروری درآمدات مےں اضافہ اور برآمدات مےں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔ لوکل پروڈکٹس کو سپورٹ کیا جائے: مےاں نعمان کبےر ،ناصر حمےد خان ،جاوےد اقبال صدےقی
لاہور (پریس ریلیز)پاکستان انڈسٹرےل اےنڈ ٹرےڈرز اےسوسی اےشن فرنٹ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر تعیش اشیاءکی امپورٹ بند کروائی جائے ۔ درآمدات مےں اضافہ اور برآمدات مےں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔ لاہور کے تمام بڑے سٹورز پر غےر ملکی پروڈکٹس کی بھرمار ہے۔ اور متعدد درآمدات سمگل اور انڈر انوائس ہو کر آ رہے ہےں۔ مختلف غےر ملکی جوس چاکلےٹس، جوسز، بسکٹس چپس اور اس طرح کی مزےد دیگرغےر ضروری اشےاءبرآمد کی جاتی ہےں۔ان پر کثےر زر مبادلہ کی رقم درآمدات کی مد مےں ضائع ہو جاتی ہے حکومت کو چاہےے کہ لوکل پروڈکٹس کو سپورٹ کرےں۔برآمدات کو ترجیحات دینا ہونگی اور غیر ضروری اور پر تعیش درآمدات مرحلہ وار ختم کرنا ہونگی ۔ مختلف غےر ملکی ، غےر ضروری اشےاءکی اپنے ملک مےں پابندی لگائی جائے تاکہ بڑھتی ہوئی درآمدات کم ہو سکےں اور تجارتی خسارہ بہتر ہو سکے۔ چےئر مےن پےاف مےاں نعمان کبےر نے سےنئر نائب چےئر مےن پےاف ناصر حمےد خان اور وائس چےئر مےن پےاف جاوےد اقبال صدےقی کے ہمراہ تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معےشت کو پروان چڑھانے کے لئے برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔میاں نعمان کبیر نے کہاآنیوالی پانچ سالہ تجارتی پالیسی2018-23 میں کاروباری برادری کو مراعات کے علاوہ کاروبار کو آسان بنانے کے لئے قواعد وضوابط کو سادہ اور قابل فہم بنایا جائے۔ کاروباری لاگت کو کم کرنے کے لئے صنعت و تجارت سے غیر ضروری درآمدی اشیاءپر مرحلہ وار پابندی لگائی جائے۔ حکومت زےادہ سے زےادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب توجہ دے جس کے لئے ناگزےر ہے کہ ملک بھر مےں نجی شعبے کو ترقی دےنے کے علاوہ سمال انڈسٹرےز کو فروغ دےا جائے ،بےمار صنعتوں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے انہےں تمام سہولےتں فراہم کی جائےں ، مقامی کاروبار کی ترقی کے لئے ذرائع آمدورفت کی بہتری اور اس کے تحفظ کے لئے اپنے معنی و مفہوم کے لحاظ سے حقےقی اقدامات کئے جائےں ۔ حکمران غےر اہم منصوبوں پر حکومتی سرماےہ لٹانے کے بجائے اےسے منصوبوں پر توجہ دےں جس سے روزگار کے مواقع مےں اضافہ ہو اور ملکی معےشت کو استحکام ملے ۔

Check Also

ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹےکس گزاروں مےں تفرےق رکھی جائے ۔پیاف

ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹےکس گزاروں مےں تفرےق رکھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *