Home / شوبز / فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اگلی فلم تاخیر کا شکار

فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اگلی فلم تاخیر کا شکار

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز’’فاسٹ ایند فیوریس‘‘ کی نئی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے بعد اب اسے اپریل 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز ’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘  کے دیوانوں کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ اس سلسلے کی 9 ویں فلم کی ریلیز کا شیڈیول تبدیل کردیا گیا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس سیریز کی اگلی فلم اپریل 2020 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اس سے قبل فلم کو  2019 میں ریلیز ہونا تھا تاہم فلم کے ریلیز میں تاخیر کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ فلم سیریز کے ایک عہدے دار کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کی ریلیز میں ایک سال کی تاخیر کا سامنا ہے۔

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *