Home / خبر یں / فریقین رضا مند ہوں تو پاکستان یمن میں امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے: وزیراعظم

فریقین رضا مند ہوں تو پاکستان یمن میں امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے: وزیراعظم

 

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیرمحمد مطہرالعشبی نے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک یمن تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں امن وسلامتی کے معاملات پر بات چیت گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سفیر کو یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا جب کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے، تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔واضح رہےکہ وزیراعظم نے کے بعد 24 اکتوبر کو قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان حوثی باغیوں اور یمن میں سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے گا۔

Check Also

سابق چیف جسٹس کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 راولپنڈی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *