تازہ ترین خبریں
Home / تعلیم / فلاح عامہ سے وابستہ افراد اور ادارے معاشرے کا اصل حسن اور زینت ہیں، نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول،

فلاح عامہ سے وابستہ افراد اور ادارے معاشرے کا اصل حسن اور زینت ہیں، نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول،

فیصل آباد( پریس ریلیز)فلاح عامہ سے وابستہ افراد اور ادارے معاشرے کا اصل حسن اور زینت ہیں، نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد کا ممتاز فلاح کار حاجی محمد ندیم اور ماہر حشریات ڈاکٹر نعیم مشتاق نے دورہ کیا، سکول میں مختلف شعبوں بیوٹی پارلر،فیشن ڈیزائن،ڈریس میکنگ،فائن آرٹ اور کمپیوٹر میں زیر تربیت طالبات کو مشغول دیکھا، انہوں نے کہا کہ موجودہ قیامت خیز مہنگائی جس میں مہینہ کے اخراجات ہزاروں میں ہر گھرمیں ہوتے ہیں، یوٹیلی بلز کی مد میں بھی ایک عام گھرانے کو ہزاروں روپے ادا کرنے پڑتے ہیں، ان حالات میں ضروری ہے کہ گھر کا ہر فرد محنت کو اپنی زندگی کا شعار بنائے تاکہ اس کا گھرانہ غربت سے نکل کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو، نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول کی خدمات اس لحاظ سے قابل تحسین ہیں کہ اس ادارے میں خواتین کو فنی تربیت دے کر معاشرے سے بے روزگاری کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے، جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ ادارے کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستورات ہنر مند بنائی جائیں، کیونکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ دنیا میں ہنر مند کبھی بھی بھوکا نہیں مرتا۔ادارے میں مستحق طالبات کو نہ صرف فنی تربیت مفت مہیا کی جاتی ہے بلکہ تربیت مکمل کرنے والی طالبات کو سال بعد ایک ایک سلائی مشین بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے گھر میں اپنی روزی کا خود بندوبست کر یں۔

Check Also

معیاری تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کریں تعلیمی ادارے۔ جنرل ضمیر الدین شاہ

معیاری تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کریں تعلیمی ادارے۔ جنرل ضمیر الدین شاہ تعلیم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *