تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / فلم ’’سات دن محبت ان ‘‘کی تشہیری مہم کا آغازکردیاگیا

فلم ’’سات دن محبت ان ‘‘کی تشہیری مہم کا آغازکردیاگیا

کراچی :عید الفطر کے دن ریلیز کی جانیوالی فلم سات دن محبت ان کی تشہیری مہم کا آغاز گزشتہ روز ساحلی جدید سینما گھر میں پہلے ٹریلر کی رنگارنگ تعارفی تقریب منعقد کرکے کردیا گیا ۔ ریڈ کارپٹ پر حمید ہارون، جاوید شیخ، ماہرہ خان، شہر یار منور، آمنہ الیاس، فصیح باری خان، فرجاد،مرواحسین،ہدایتکار عاصم رضا، اسد سکندر، سہیل جاوید، کومل رضوی، یاسر نواز، حسن ضیا ، علی کاظمی،فیضان سلیم، عدنان شاہ ٹیپو،عامر قریشی، رمل، آئی ایم سی جی گلوبل انٹر ٹینمنٹ اور ڈسٹری بیوٹر کلب کے چیئرمین شیخ امجد رشید، سبینہ اسلام، مومل شیخ،دانش طارق و دیگربھی موجود تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر ماہرہ خان نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کسی بھی شعبے میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کر یں تو انکو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اور میری یہ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بھی بھارت کی فلم انڈسٹری جیسی شاد آباد ہوجائے مگر اس کیلئے ہمیں سب سے زیادہ سر مایہ کاری کی ضرورت ہے جسکے لیے شوبز سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔شیخ امجد رشید نے کہا بڑے اداروں کا فلمسازی میں آنا ملکی فلم انڈسٹری کیلئے خوش آئند امر ہے ۔آمنہ الیاس نے کہا سات دن محبت ان تفریح سے بھر پور فلم ہوگی جس میں کام کرکے بہت مزا آیا ہے ۔ فصیح باری خان نے کہا ہر کہانی کسی نہ کسی انسان کی ذاتی زندگی سے جنم لیتی ہے مذکورہ فلم میں بھی جگ بیتی کو ہی سکرپٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ عامر قریشی نے کہا کن کٹا کا کردار میری فنی زندگی کایادگار کردار ثابت ہوگا ،عدنان شاہ ٹیپو نے کہا اپنے کردار سے متاثر کرنے کی کوشش کی ہے ۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *