Home / بزنس / فلور ملرز کے خلاف کسی بھی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کےا جائے گا، حبیب الرحمن لغاری

فلور ملرز کے خلاف کسی بھی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کےا جائے گا، حبیب الرحمن لغاری

 

 

فلور ملرز کے خلاف کسی بھی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کےا جائے گا، حبیب الرحمن لغاری
محکمہ خوراک پنجاب پرانی گندم کے مساوی نئی گندم جاری کرے تاکہ عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
حکومت زمینی وسمندر راستے آٹے کی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے ، گندم کی براہ راست ایکسپورٹ قبول نہیں ،اجلاس میں فیصلہ

لاہور ۔()۔۔۔۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا ہے کہ فلور ملرز کے خلاف کسی بھی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کےا جائے گا، محکمہ خوراک پرانی گندم کے مساوی نئی گندم جاری کرے تاکہ عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،تاہم غیر معیاری اور ناقص گندم کسی صورت نہیں اٹھائیں گے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے بجلی کے بلوں کی شرط کا فیصلہ بھی نا منظور کرتے ہیں۔ےہ بات گزشتہ روز فلورملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے لاہور آفس میں ہونے والی ایگزیکٹو باڈی اجلاس کے دوران کےا گےا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کی ، اجلاس میں سابق چےئرمین لیاقت علی خان ، سابق چےئرمین میاں رےاض احمد ، سابق چےئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو، سینئر وائس چےئرمین حافظ احمد ، ملک طاہر حنیف ، عاطف غفار ، میاں روف ، میاں شفیق سمیت پنجاب بھر سے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چےئرمین حبیب الرحمن خان لغار ی نے کہا کہ اس وقت اربوں روپے سرمائے سے لگائی گئی 50 فیصد فلور ملیں بند پڑی ہیں ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغانستان سمیت دنیا بھر میں سمندر اور زمینی راستے آٹا اور آٹے کی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ بند پڑی مقامی انڈسٹری کو چلاےا جا سکے، گندم کی ویلیو ایڈیشن سے حکومت کو زےادہ زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکے گا ، تاہم براہ راست گندم کی ایکسپورٹ کو کسی صورت قبول نہیں کےا جائے گا۔ براہ راست گندم کی ایکسپورٹ کو انڈسٹری کش اقدام تصور کےا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم وزےر اعلی پنجاب اوروزےر خوراک پنجاب سے جلد ملاقات کر کے انہیں فلور ملز مالکان کے تحفظات بارے آگاہ کےا جائے گا۔ تاہم اگر پھر بھی ہمارے جائز مطالبات پورے اور تحفظات دور نہ کئے گئے تو دوبارہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس بلا کر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ۔

Check Also

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *