Home / کالم / فوج ہو تو ایسی

فوج ہو تو ایسی

 

 


تحریر: حافظ امیرحمزہ سانگلہ ہل
پوری دنیااس بات کی شاہد ہے کہ پاکستانی فوج نے امن وامان کی فضا پیداکرنے کے لیے اس پورے خطے میںبے شمار قربانیاںدی ہیںاورپورے خطے میںامن وامان کی صورتحال پیداکرنے کے لیے ملک پاکستان کی فوج کئی دہائیوںسے حالت جنگ میںہے،کیونکہ پاکستان پورے خطے میںامن وامان کو نہایت اہم مسئلہ سمجھتا ہے۔جب بھی د ہشت گردوںنے پاکستان میں امن وامان کی فضاکو خراب کرنے کی جسارت کی توپاکستانی فوج نے دہشت گردوںکو ناکام کرنے کے لیے ان کے ناپاک عزائم، ارادوں کو خاک میںملا دیا۔پچھلے سالوںجب دہشت گردوںنے آرمی پبلک سکول پشاور میںحملہ کیااور پھولوںجیسے بے گناہ بچوںکو شہید کیا،تو اس کے بعدپاک فوج نے سابقہ آرمی چیف جنرل رحیل شریف صاحب کی قیادت میںآپریشن” ضرب عضب“ شروع کیاجو کہ بڑی ہی کامیابیوں کے سے پایہ تکمیل کو پہنچا،اسی طرح جب دشمن نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کے ناسور کوپھر ہوادی تو پاکستانی فوج کے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب نے دشمن کے عزائم کو نیست ونابود کر نے کے لیے” ردالفساد“ ©©©کے نام سے آپریشن کا بقاعدہ آغاز کردیا،جو کہ الحمدللہ ،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کامیابی کے ساتھ جاری وساری ہے ۔
اب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت ریاستی سطح پرارض پاکستان میںدہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، جیساکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پاکستان کئی بار دنیا کے سامنے پیش کرچکا ہے اورمزیدبھارتی دہشت گردی کی زندہ مثال کلبھوشن یادو ہے کہ جس نے ارض پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے ملک پاکستان میںامن وامان کی فضا کو خراب کیااور اس بات کااس نے اعتراف بھی کیا ہے۔
اسی طرح پاکستانی عوام اپنی فوج سے بے حدمحبت وعقیدت کرتی ہے ۔جبکہ جس ملک و قوم کا یہ طرزعمل ہو اپنی فوج کے ساتھ تو ایسی فوج بہترین اور قابل فخر ہوتی ہے۔یہ اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب پاکستانی فوج نے آپریشن ”ضرب عضب “شروع کیا تو پاکستانی عوام نے پاک فوج کی بھر پور حمایت کی ،اسی طرح حال ہی میںجب پاک فوج نے آپریشن ”ردالفساد“ شروع کیا تو عوام نے بھر پور حمایت کی۔الغرض جب بھی کسی دشمن نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی کی تو پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیا ہے ۔
آج جو ہم وطن عزیز میں سکھ کا سانس لے رہے ہیں ،امن و امان سے زندگی بسر کر رہے ہیں ،اس کے پیچھے بہت بڑی نا ختم ہونے والی داستان ہے ،نوجوانوں کی جوانیاں ،بہنوں کے بھائی ،والدین کے لخت جگر یعنی پاک فوج ہے کہ جس نے اس وطن عزیز پاکستان کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اور پھر یہ تحفظ کا حق ادا کرتے ہوئے کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتے یہاں تک کہ اپنی جانوں تک کانظرانہ اس ارض پاک کے لئے پیش کر دیتے ہیں ۔ پاک فوج کی بہادری ،شجاعت اور جرا¿ت کو پوری دنیا بخوبی جانتی ہے ۔کئی سالوں سے پاک فوج متعدد مقابلوں میںصلاحیتوں کے اعتبار سے پہلے نمبرپر فوج ہونے کارکارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ دشمن کو گوارا نہیں اور پاک فوج کی دلیری اور جذبہ حب الوطنی کو ناکام کرنے کے لئے دشمن قوتیں کئی سالوں سے وطن عزیز پاکستان میںانتشار اور عوامی سطح پر پاکستانی عوام کو فوج کے خلاف اکسا رہی ہیں ،لیکن یہ دشمن کی بھول ہے اور وہ ہر محاذ پر ناکام و نامراد رہیں گے اور پاک فوج کا ستارہ بلند سے بلند ہوتا جائے گا۔ان شاءاللہ

Check Also

بعثت و نبوتﷺ پر ایمان کی معراج

بعثت و نبوتﷺ پر ایمان کی معراج تحریر۔۔۔ رشید احمد نعیم ، پتوکی حضور صلی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *