Home / بزنس / فیصل آبادمیں ایکسپورٹر زکی سہولت کےلئے کارگو ٹرین کااعلان کر دیاگیاشیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے

فیصل آبادمیں ایکسپورٹر زکی سہولت کےلئے کارگو ٹرین کااعلان کر دیاگیاشیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے

فیصل آبادمیں ایکسپورٹر زکی سہولت کےلئے کارگو ٹرین کااعلان کر دیاگیاشیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے
فیصل آباد: ( ) ایکسپورٹرز کی سہولت کےلئے کارگو ٹرین کااعلان کر دیاگیا اس سے کاروباری لوگوں کو سستی اور محفوظ آمد و رفت میسر ہو سکے یہ بات شیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے نمائند وں سے خطاب کے دوران کہی، انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کا بنیادی مقصد ایکسپورٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر نا ہے ۔اور اس سلسلے میں حکومت پہلے ہی منی بجٹ میں کئی مراعات کا اعلان کر چکی ہے اور مزید سہولیات کا اعلان آئندہ بجٹ میں کر دیا جائے گا ۔
اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پاکستان ہوزری مینو فیکچر رز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن نارتھ زون کے سینئر وائس چیئرمین میاں کاشف ضیاءنے اپنی ایسو سی ایشن کا مختصر تعارف کر ایا اور بتایا کہ پی ایچ ایم اے بنے ہو ئے کپڑ ے کی تیاری اور بر آمد کی سب سے بڑی اور منتخب تنظیم ہے ۔ پاکستان بھر میں اس کی ممبر کمپنیوں کی تعداد 1600سے زائد ہے اور اس ایسو سی ایشن کو ملک میں زیادہ روز گار کے مواقعے فراہم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ایم اے کے ممبر سالانہ 3.2ارب ڈالر کا زرمبادلہ کماتے ہیں جبکہ ایسو سی ایشن کے دفاتر فیصل آباد کے علاوہ کراچی ، لاہور اور سیالکوٹ میں بھی ہیں
میاں کاشف ضیاءنے عمران خان اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کےلئے مراعات کا اعلان کر چکی ہے اور اُمید کرتے ہیں کہ باقی ماندہ مسائل کو بھی جلد حل کر دیں گے ۔انہوں نے خصوصی طور پر فیصل آباد میں کارگو ٹرین کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری دیرینہ مطالبہ رہاہے کہ اس شہر میں ایکسپورٹرروں کی سہولت کےلئے ڈرائی پورٹ سے کراچی پورٹ تک ایکسپریس کارگو ٹرین چلائی جائے اور اس کےلئے ضروری ہے کہ فیصل آباد ڈرائی پورٹ پرکارگوٹرمینل فلفور بنایا جائے ۔اس موقع پرفرخ حبیب پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجو د تھے ۔ جبکہ ممبران میںچوہدری سلامت علی ،سید ضیاءعلمدار حسین صدر چیمبر ، شاہین تبسم، خواجہ امجد، فرخ اقبال،میاں خالد پرویز،رانا الطاف احمد،میاں سلیم،میاں عمران ، میاں عمر ودیگر موجود تھے ۔سوال و جو اب کی نشست میں سید ضیاءعلمدارحسین اور خواجہ محمد امجد نے حصہ لیا۔آخر میں خواجہ محمد امجد نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اورگروپ لیڈ ر چوہدری سلامت علی اور سینئر وائس چیئرمین میاں کاشف ضیاءنے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ دی ۔

Check Also

علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

    لاہور: احتساب عدالت نے علیم خان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ ہر نیب کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *