Home / بزنس / فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری سال برائے 2017-18ءکیلےءچیئرمین وائس چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹیوں کا اعلان کردیا گیا

فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری سال برائے 2017-18ءکیلےءچیئرمین وائس چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹیوں کا اعلان کردیا گیا

 

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری سال برائے 2017-18ءکیلےءچیئرمین وائس چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹیوں کا اعلان کردیا گیا اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدرمیاں ظفر اقبال نے کی اس موقع پر بانی صدر چوہدری شفیق انجم ،سیکرٹری امتیاز احمد خاں ،ایگز یکٹو ممبران رفاقت رسول ،انجم شہزادی ،راناعادل ،امین لاکھانی ،میاں قاسم کے علاوہ گرے کلاتھ ایسوسی ایشن کے صدرمحمد یوسف موتی اور مدنی کلاتھ سنٹر ایسوسی ایشن کے ممبران شیخ عبدالوحید ،محمد نعیم ،محمد فیصل مدنی ،شیخ محمد سلیم ،حافظ محمد امین ،شیخ جبران ،شیخ وقاص ،محمد زبیر ،محمد تنویراحمد ودیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور محمد یوسف موتی کی سربراہی میں فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی رکنیت فارم بھی حاصل کئے ،اور تمام ممبران نے میاں ظفر اقبال ،محمد یوسف موتی کی موجودگی میں ممبر شپ حاصل کی ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اللہ تعالیٰ کے پاک نام کے بعد حضور نبی کریم کی عقیدت میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے گلہائے عقیدت بھی ممبران نے پیش کئے خطبہ استقبالیہ بھی صدر میاں ظفراقبال نے کہا کہ میں آج کے انتہائی اہم موقع پر ایف سی ایس ٹی آئی میں محمد یوسف موتی مدنی کلاتھ سنٹر کے نئے ممبران خصوصی طور پر شیخ عبدالوحید ،محمد فیصل مدنی ودیگر ساتھیوں نے آج جو پروقار تقریب محفل سجائی ہیں مشکور ہوں کہ سب دوست مل کر اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھائیں گے ،سٹینڈنگ کمیٹیوں کی تقریب فوٹو سیشن تک نہیں رہیگی بلکہ ایس ایم ای سیکٹر سے وابستہ تمام تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے یہ پلیٹ فارم آ ج اس مقام پر پہنچا کر شہر کی چھوٹی بڑی تاجر تنظیموں کے نمائندے شامل ہورہے ہیں ،چوہدری شفیق انجم نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہے کہ کوئی بھی طبقہ خوشحال نہیں اداروں کی طرف سے تاجروں کو فرینڈلی پالیسیاں بنانی چاہیے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں ایف سی ایس ٹی آئی پہلا ادارہ ہے جو ایس ایم ایز کی ترقی اوربہتری کیلےءشبانہ روز کوشاں ہے مجھے اس ادارہ کے قائم ہونے پر اس لئے اور بھی خوشی ہے کہ اس کی تقلید میں ملک میں مزید چھ سمال چیمبر قائم ہوئے جو کہ ایس ایم ایز کیلئے کام کررہے ہیں وہ دوسرے بڑے اورچھوٹے چیمبروں کیلئے مشعل راہ ہیں ایف سی ایس ٹی آئی میں اس وقت 80کے قریب لیڈیز ممبران ہیں جوکہ دوسری خواتین کیلئے ایک نمونہ پیش کرتی ہیں میں مدنی کلاتھ سنٹر کے تاجروں کا مشکور ہو ں کہ وہ چیمبر میں آئیں اور اپنے معاملات کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے متعلقہ اداروں تک اپنا پیغام پہنچائیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں ،تقریب میں 53سٹینڈنگ کمیٹیوں کا اعلان کیا گیا جن میں گرے کلاتھ چیئرمین شیخ عبدالوحید ،وائس چیئرمین محمد نعیم ،آرٹ اینڈ بوتیک محمد امین چیئرمین ،وائس چیئرمین محمد حبیب شہزاد ،ڈائز اینڈ کیمیکلز چیئر مین محمد حسیب وائس چیئر مین محمد وقاص ،کلاتھ مرچڈائز نگ شیخ شہزاد رضا ،وائس چیئرمین محمد فہیم ،اکاونٹ چیئرمین محمد امین لاکھانی ،،ائیر لائن ٹورازم ،چوہدری صفدر علی ،کلاتھ فونڈری ،رفاقت رسول ،کمپیوٹرائز اسسریز رانا طالب حسین ،ایمبررائیڈری عاطف محمود ،ایچ آر اینڈ ایڈمن ،چوہدری شفیق انجم ،لاءاینڈ آرڈر میاں راشد محمود ،میلاد کمیٹی رفاقت رسول ،پاک چائنہ بزنس پرموشن شیخ خرم اشتیاق ،پولٹری اینڈ ایگ ،عبدالقدیر ،یوتھ آفیسر ز ،عمران حیدر ،ویونگ ،عبدالرحمن ،یارن ،راﺅ شکیل جمیل ،سوشل سیکورٹی ،علی شہباز ودیگر شامل تھے آخر میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے شیخ عبدالوحید محمد فیصل مدنی ،یوسف موتی ،چوہدری شفیق انجم و دیگر نے بھی خطاب کیا اور آخر میں ممبران کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

Check Also

پانی بجلی کا بحران ، کراچی و حب میں صنعتیں بند کرنے کی دھمکی

کراچی: کراچی کے 7 صنعتی علاقوں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز نے حکومت کوبجلی اور پانی کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *