Home / انٹرویوز / فیصل آباد: گلوبل نیوز کے تعاون سے فیشن شو کا انعقاد

فیصل آباد: گلوبل نیوز کے تعاون سے فیشن شو کا انعقاد

 

 

فیصل آباد “کیولیم مارکی “میں گلوبل نیوز کے تعاون سے،UK “لیڈ دی فیشن شو کا انعقاد” ، میل، فی میل نئے پرانے ماڈلز کی ریمپ پر واک۔
پروگرام آرگنائزر:ر محمد علی رضا شیخ،ہوسٹ:عتیق قریشی،ڈریسنگ اینڈ ڈیزائننگ:عدنان ڈینی،بطور میک اپ مین فیصل نے ذمہ داریاں نبھائیں۔
گلوکار راحت مشفق اور ڈی جے ربی نے اپنے مخصوص سٹائل میں حاضرین کو گانے سنا کر داد وصول کی،شہریوں کی بھرپور شرکت۔
ماڈلز : شمائل گوندل،ایمان فاطمہ،فوزیہ،اقرائ،شایان،شاہ میر،محمد عادل ، اوریب نے نئے ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر واک میں حصہ لیا۔
پروگرام انتظامیہ کی دعوت پر صدر ورلڈ کالمسٹ کلب شاھد نسیم چوہدری ، میاں ساجدصدر FUPJ،عزیزبٹ سچ ٹی وی اورحشمت خانCTN نیوز کی خصوصی شرکت۔


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل نیوز کے تعاون سے کیولیم مارکی کوہ نور سٹی میں ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ،ماڈلز نے ریمپ پر واک کی ،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں واقع پوش ایریاکوہ نور سٹی کے ساتھ کیولیم مارکی میں گلوبل نیوز کے تعاون سے پروگرام آرگنائزر محمد علی رضا شیخ نے “یو کے لیڈز دی فیشن شو ” کے نام سے پروگرام منعقد کیا، جس میں ہوسٹنگ کے فرائض عتیق قریشی،ڈریسنگ اینڈ ڈیزائننگ کیلئے عدنان ڈینی اور میک اپ کیلئے فیصل نے اپنی ذمہ داری

نبھائی، کیولیم مارکی کے وسیع و عریض لان میں رنگ برنگی لیز ر لائٹ میںریمپ پر واک کرتے ہوئے ماڈلز حسین دلکش منظر پیش کر رہے تھے،اس شو میں نئے ماڈلز کی خصوصی حوصلہ افزائی کی گئی، ھال میں نہایت خوبصورت لیزر لائٹنگ کا بندو بست کیا گیا تھا ،ساﺅنڈ سسٹم بھی نہایت جاندار تھا،پروگرام تین حصوں پر مشتمل تھا جس میں گانے،کامیڈی اور ریمپ پر ماڈلز کی واک شامل تھی،گلوکار راحت مشفق اور ڈی جے ربی نے بھی اپنے مخصوص انداز میں حاضرین کوگانے سنائے،شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کا میاب فیشن شو میں شرکت کی،اور بہت انجوائے کیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام شہر میں ہونے چاہییں،جس میں نئے ٹیلنٹ کے علاوہ شہریوں کو بھی تفریح کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔

Check Also

علی پٹھان انڈین فلم انڈسٹری میں بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

    علی پٹھان انڈین فلم انڈسٹری میں بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *