Home / بزنس / فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثارنے آل پاکستان فر ٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن(اے پی ایف ڈی اے) کے وفد سے ملاقا ت میں کہاہے

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثارنے آل پاکستان فر ٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن(اے پی ایف ڈی اے) کے وفد سے ملاقا ت میں کہاہے

 


لاہور(پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثارنے آل پاکستان فر ٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن(اے پی ایف ڈی اے) کے وفد سے ملاقا ت میں کہاہے کہ16فیصد مارک اپ پر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔اتنے زیادہ مارک اپ کی وجہ سے نئی انڈسٹری نہیں لگے گی اور نہ ہی روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہو گے۔حکومت اگر بجلی اور گیس کے نرخ میں اضافہ کرئے گی تومعاشی حالات مزید خراب ہو گے۔ بجلی اور گیس کے نرخ میں تبدیلی برآمدات کے لئے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت بجلی کے نرخ ریجن کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں زیادہ ہیں۔بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سے ہماری پروڈکٹز بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گئی۔ بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی بجائے چوری کو روکا جائے۔پاکستان میں زراعت کی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار دیگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے۔فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کے لئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید طریقوں کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔بیج،حشرات کش دوا اور کھادوں کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے جدید ریسرچ سے مدد لی جائے۔ میاں انجم نثار نے مزید کہاکہ پاکستانی مصنوعات کی بیرونی مارکیٹ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے خصوصی آواز اٹھائی جائے گی۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد ارشدنے آل پاکستان فر ٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کو فعال کیا جائے گا تاکہ تمام ٹریڈ باڈیز کے مسائل حل کروائے جا سکیں۔ملک میں صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے ریسرچ کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینا ہو گئی۔آل پاکستان فر ٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام احمدنے میاں انجم نثار کو الیکشن جیت کر صدر ایف پی سی سی آئی بنے پر مبارکباد دی اور ایسوسی ایشن کی طرف سے ہمیشہ کے لئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ممبران کو در پیش مسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا منافع صرف ایک فیصد ہے اور سالانہ ٹرن اوور ٹیکس 0.75فیصد ہے جس کو کم کیا جائے۔حکومت جنرل پالیساں بنانے کی بجائے کاروبار کے مطابق پالیساں بنائے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے اے پی ایف ڈی اے کو تمام مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں،محمدندیم یاسین،ارشد شیخ،رانا اقبال،عطااللہ،عبدالکریم،عمران سعید ،ابرار احمد،ملک محمد خالد ،عمر سیلم اور دیگر نے بھی معیشت کی بہتری کے لئے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

لاہور: ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثارآل پاکستان فر ٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے خطاب کر رہے ہیں ان کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد ارشد،غلام احمد،محمد علی میاں اور دیگر بھی موجود ہیں۔

Check Also

تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے اراکین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا

لاہور(پ ر) تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *