Home / نیوز / قومی کرکٹر محمد عامر دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

قومی کرکٹر محمد عامر دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

بیٹی ہی چاہتا تھا اور اللہ کا شکر ہے کہ یہ خواہش پوری ہو گئی، محمد عامر  . فوٹو : فائل

 لاہور:   ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر دوسری بیٹی کے باپ بن گئے۔

قومی کرکٹر محمد عامر نے دوسری بیٹی کا نام منسا رکھا ہے جب کہ بچی کی ولادت لاہور کے نجی اسپتال میں ہوئی۔ محمد عامر نے کہا میں بیٹی ہی چاہتا تھا اور اللہ کا شکر ہے کہ یہ خواہش پوری ہو گئی، بیٹیاں گھروں کی رونق اور والدین کیلیے باعث برکت ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے اہلیہ کی دیکھ بھال کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی تھی۔

Check Also

شراب کے غیرقانونی لائسنس کا معاملہ؛ نیب نے عثمان بزدارکوسوالنامہ بھی بھجوا دیا

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شراب کے غیر قانونی لائسنس کے معاملے میں عثمان بزدارکوسوالنامہ بھجوا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *