Home / جرائم / لاہور: شاد باغ چن شاہ قبرستان سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

لاہور: شاد باغ چن شاہ قبرستان سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

 

 

 

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شادباغ چن شاہ قبرستان سے ماں اور2بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ تیسری بیٹی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے زخمی لڑکی کے بیان کے مطابق اس کے والد ملک اصغر علی عرف بلو کو چند روز قبل شیخوپورہ میں مبینہ طور پر ان کی دوسری بیوی کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔لڑکی کے مطابق اس کا بہنوئی انہیں والد کی قبر پر فاتخہ خوانی کرنے کے لیے لایا، جب وہ اپنی سوتیلی والدہ اور 2 بہنوں کے ہمراہ قبرستان پہنچی تو بہنوئی اور اس کے ساتھی گارڈ نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس سے اس کی سوتیلی والدہ اور 2 بہنیں موقع پر ہلاک ہوگئیں تاہم وہ زخمی حالت میں بھاگ پڑی۔پولیس کو مقامی افراد نے واقعے کی اطلاع دی اور زخمی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کے اس واقعے کی تفتیش جاری ہے، جس میں مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے، تاہم ابتدائی طور پر یہ غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماں اور 2 بیٹیوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Check Also

کراچی کے قریب سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ ناکام

کراچی کے قریب گہرے سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی نمونہ نہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *