Home / جرائم / لاہور میں بھٹہ مزدور کی 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ایک شخص گرفتار

لاہور میں بھٹہ مزدور کی 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ایک شخص گرفتار

لاہور: بھٹہ مزدور کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور میں تھانہ انویسٹی گیشن مانگا منڈی کی پولیس نے 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 15 سالہ یاسر نے 6 سالہ نسرین کو تالاب سرائے گاؤں میں رانا جبار کے بھٹے پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت کے احکامات پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم یاسر کو اوکاڑہ کے علاقے میں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی اور ملزم کے اہل خانہ رانا جبار کے بھٹے پر ملازمت کرتے ہیں، نسرین کو طبی معائنے کے لیے چلڈرن اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

Check Also

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، ایمنسٹی اسکیم پر مشاورت

  اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوسرے روز ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *