تازہ ترین خبریں
Home / جرائم / لاہور میں دوستوں نے 24 سالہ نوجوان اور کمسن ملازم کو قتل کر دیا

لاہور میں دوستوں نے 24 سالہ نوجوان اور کمسن ملازم کو قتل کر دیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواں کوٹ میں گھر آئے دو دوستوں نے مبینہ طور پر 24 سالہ نوجوان اور اس کے 12 سالہ ملازم کو قتل کر دیا۔اہل خانہ کے مطابق 24 سالہ ارسلان نجی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، جس نے واقعے کے روز گھر میں بتایا کہ اس کے دو دوست اُس سے ملنے آئے ہیں، کوئی ڈرائنگ روم میں نہ آئے۔اہلخانہ کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازم طارق پانی دینے گیا تو وہ بھی واپس نہ آیا۔ دو گھنٹے بعد بہن نے ڈرائنگ روم میں جاکر دیکھا تو دونوں کی گلا کٹی لاشیں پڑی تھیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن ڈویژن علی رضا کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم امید ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔اہلخانہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزمان مقتول کے ہم جماعت تھے، تاہم قتل کی وجوہات کے حوالے سے علم نہیں ہوسکا۔

Check Also

کراچی میں ترکی سے رقم حوالہ ہنڈی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    راچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ترکی سے رقم حوالہ ہنڈی کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *