Home / جرائم / لاہور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق

لاہور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق

لاہور: بیدیاں روڈ پر دھند کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ لاہور میں بیدیاں روڈ پر دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بچے اور ان کا باپ سڑک پر گر گئے۔ ابھی انہیں اٹھنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر ان پر چڑھ گیا۔ واقعے میں دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کا باپ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کے درمیان ہیں، شدید زخمی شخص کا نام خضر حیات ہے اور وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔

Check Also

ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج چیلنج کردیے

کراچی: ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *