Home / جرائم / لاہور میں شوہر نے بیوی پر تشدد کے بعد زندہ جلادیا

لاہور میں شوہر نے بیوی پر تشدد کے بعد زندہ جلادیا

لاہور: رائیونڈ میں سسرالیوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا شکار بننے والی خاتون دم توڑ گئی۔ لاہور میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار سونیا نامی خاتون میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ لڑکی کے والد رمضان نے تھانے میں بیٹی کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔رمضان کے بیان کے مطابق اس کی بیٹی کے شوہر محمد عرفان نے اپنے بھائیوں اور والدہ کے ساتھ مل کر سونیا پر تشدد کیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے سونیا کا جسم 50 فیصد جھلس گیا، آگ لگانے کے بعد گھر میں ہی 2 روز تک مقامی ڈاکٹر سے علاج کرواتے رہے۔دو روز بعد ہمسایوں نے سونیا کو میو اسپتال پہنچایا اور لڑکی کے ورثا کو اطلاع دی، میواسپتال میں 15 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد لڑکی آج دم توڑ گئی۔ پولیس نے لڑکی کے والد رمضان کی مدعیت میں سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Check Also

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *