Home / خبر یں / لیگی رہنما حنیف عباسی جیل میں سانس کی تکلیف کا شکار

لیگی رہنما حنیف عباسی جیل میں سانس کی تکلیف کا شکار

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کو گلے میں ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کے بعد لیگی رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار ہوگئے ہیں،حنیف عباسی کو ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل اسپتال میں ہی حنیف عباسی کا چیک اپ جاری ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کو پولن الرجی کا اٹیک ہوا ہے جب کہ ان کے گلے میں ٹانسلز ہونے کے باعث  سانس لینے میں شدید تکلیف ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔

Check Also

میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی، 20 مسافر زخمی

میانوالی: خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔میانوالی میں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *