Home / بزنس / مالی سال 2019: ابتدائی چار ماہ میں حکومت نے ایک ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا

مالی سال 2019: ابتدائی چار ماہ میں حکومت نے ایک ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا

 

 

کراچی: مالی سال 2019 کے ابتدائی چار مہینوں میں حکومت نے ایک ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا۔مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ملکی مالیاتی نظام نگراں حکومت کے پاس تھا اور جولائی سے اگست میں حکومتی قرضوں کا حجم 82 کروڑ ڈالر تھا۔ نئی حکومت برسراقتدار آئی توقرض گیری کا سلسلہ برقرار رہا اور نئی حکومت نے ستمبر اور اکتوبر کے دوران 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض لیا۔ حکومت نے 32 کروڑ ڈالر کمرشل بینکوں، 23 کروڑ ڈالر چین جب کہ 7 کروڑ ڈالر اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے قرض لیا۔ اندازے ہیں کہ مالی سال 2019 میں حکومت 9 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض لے گی۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *