Home / شوبز / ماہرہ خان کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ساتھ افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ

ماہرہ خان کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ساتھ افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ

پشاور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے بحالی مہاجرین کے ساتھ افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے تین روز قبل کراچی میں قائم افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی حکام سمیت دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں سے ان مہاجرین کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

اور اب ماہرہ خان نے نوشہرہ میں قائم ایک اور افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا ہے اس دورے میں ان کے ہمراہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی اور دیگر اعلیٰ حکام  بھی موجود تھے۔ فلپو گرانڈی اورماہرہ خان نوشہرہ میں واقع افغان مہاجرین کے رجسٹریشن سینٹر پہنچے اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

اداکارہ ماہرہ خان نے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا میں یہاں پہلی مرتبہ آئی ہوں اور یہاں آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ ماہرہ نے افغان مہاجرین کی امداد کے سلسلے میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کا عزم کرتےہوئے کہا کہ بے گھر لوگوں میں آدھے سے زیادہ بچے ہیں جن کے مستقبل کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب فلپو گرانڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا2 سال بعد یہاں آیا ہوں بہت خوشی ہوئی پاکستان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے طویل مدت تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی۔ افغان مہاجرین کو تعلیم و دیگر شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *