Home / شوبز / ماہرہ خان کی پنجابی گانے پرڈانس کی سوشل میڈیا پردھوم

ماہرہ خان کی پنجابی گانے پرڈانس کی سوشل میڈیا پردھوم

کراچی: پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان بہترین اداکارہ توہیں لیکن انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ ڈانسنگ کوئین بھی ہیں۔سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی پنجابی گانے پرڈانس کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور پنجابی گانے پر ڈانس کرکے ماہرہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ویڈیو میں ماہرہ کے ساتھ اداکار بلال اشرف بھی تھرکتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ تاہم بلال تو تھوڑی ہی دیر میں پیچھے ہٹ گئے لیکن ماہرہ نے اپنی اداؤں اور جلووں سے ثابت کردیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں۔واضح رہے کہ یہ ویڈیو ماہرہ خان اوربلال اشرف کی نئی فلم ’’سپراسٹار‘‘ کے گانے بیکراں کی ریہرسل کے دوران کی ہے  جو چند روز قبل ہی جاری ہوا ہے اور ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔ فلم ’’سپر اسٹار‘‘ عیدالضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *