تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / ماہرہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل

ماہرہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل

 

 

راچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ پیتے ہوئے ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں جنہوں نے پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں طوفان مچادیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نےماہرہ  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی تھی جب کہ انہیں مختصر لباس پہننے پر بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بعد ازاں ان تصاویر کے حوالے سے ماہرہ خان کی وضاحت سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے نے مجھے بہت کچھ کھادیا۔تاہم اب ایک بار پھر ماہرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بڑے آرام سے سگریٹ نوشی کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں ماہرہ خان کسی تقریب میں موجود ہیں اور نہایت خوشگوار موڈ میں سگریٹ پی رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ موجود خاتون ان سے سگریٹ بجھانے کیلئے کہہ رہی ہیں جس کیلئے انہوں نے ماہرہ خان کو ڈسپوزیبل گلاس بھی پیش کیا، تاہم ماہرہ سگریٹ بجھانے کے موڈ میں بالکل بھی نظر آرہیں ۔ تاہم انہوں نے جلدی جلدی سگریٹ کے کش لے کر سگریٹ بجھادی۔

ماہرہ خان کےمداح ایک بار پھر انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *