Home / بزنس / متحدہ امارات کے ولی عہد کی طرف سے پاکستان کو تین ارب ڈالر ز کی امداد اور آئل رئفائنر ی سمیت ملک میں بڑی سرمایہ کاری کو خوش آئند

متحدہ امارات کے ولی عہد کی طرف سے پاکستان کو تین ارب ڈالر ز کی امداد اور آئل رئفائنر ی سمیت ملک میں بڑی سرمایہ کاری کو خوش آئند

فیصل آباد ( پ ر) متحدہ امارات کے ولی عہد کی طرف سے پاکستان کو تین ارب ڈالر ز کی امداد اور آئل رئفائنر ی سمیت ملک میں بڑی سرمایہ کاری کو خوش آئند اور اسے معاشی بحالی کیلئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے دوست اسلامی ممالک کیساتھ کامیاب تعلقات اور اسلامی ممالک کی جانب سے اربوں ڈالر کے پیکیج سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میاں ظفر اقبال ‘ نائب صدر ایف پی سی سی آئی چوہدری شفیق انجم نے ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب ریجنل چیئرمین عبدالرﺅف مختار کو چارج سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک‘ چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ پنجاب عامر عطاءباجوہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ انہوںنے کہاکہ صنعتوں کی بحالی سے ہی پاکستان کے معاشی مسائل کا اصل حل ہے وقت آگیا ہے کہ ایس ایم ای سیکٹر سے وابستہ چھوٹے تاجروں کو حکومت میں نمائندگی دی جائے تاکہ ملک ترقی کی اصل حل ہے ،وقت آگیا ہے کہ ایس ایم ای سیکٹر سے وابستہ چھوٹے تاجروں کو حکومت میں نمائندگی دی جائے تاکہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو انہوںنے کہاکہ حکومت کو سرمایہ کاری اور برآمدات کی طرف توجہ دینا ہوگی جبکہ ٹیکس کے نظام کو بھی تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ،انہوںنے کہاکہ عالمی طاقتیں روپے کی قدر گھٹا کر پاکستان کو معاشی میدان میں تباہ کر نے پر تلی ہوئی ہیں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ ایس ایم ای سیکٹر پروان چڑھ سکے ،انہوںنے کہاکہ حکومت درآمدات و برآمدات کے بڑھتے ہوئے فرق کو ختم کر نے کیلئے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرے اور برآمدی سیکٹر کو بجلی و گیس دوسرے تجارتی حریف ملکوں کی قیمتوں کے مطابق سپلائی دی جائے ،حالیہ ایف پی سی سی آئی میں کامیابی اجتماعی سوچ کا نتیجہ ہے ،فیڈریشن کو ایک با اختیار اور فعال ادارہ بنایا گیا ہے جہاں پر تجارتی و صنعتی درآمدی و برآمدی شعبوں کے نمائندوں کو نمائندگی دی گئی اور ان کے مسائل حکومتی سطح پر پہنچائے جاتے ہیں نو منتخب عہدیداران اپنے نیک جذبے کے ساتھ کام کرینگے ۔

Check Also

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *