Home / خبر یں / مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے، جسٹس شوکت صدیقی

مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے، جسٹس شوکت صدیقی

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے اس لئے میں برطانیہ میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت نہیں کرسکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 7 روزہ دورہ برطانیہ سے معذرت کرلی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کو برطانیہ میں ورکشاپ میں شرکت کے لیے نامزد کیا تھا تاہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ 31 جولائی کو جاری شوکازنوٹس کے باعث دورے پرجانا ممکن نہیں، مجھے اور میری فیملی کو جان کے خطرات ہیں، خطرات اور دباوٴ کی کیفیت میں فیملی کو چھوڑ کر برطانیہ نہیں جا سکتا۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *