Home / تعلیم / محراب پور: حراسکول کی جانب سے تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلع کا پہلا 2 روزہ سندھ فیسٹیول کا انعقاد، خواتین و بچوں کی کثیرتعداد کی شرکت

محراب پور: حراسکول کی جانب سے تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلع کا پہلا 2 روزہ سندھ فیسٹیول کا انعقاد، خواتین و بچوں کی کثیرتعداد کی شرکت

 


محراب پور(نمائندہ) مقامی اسکول حرا ماڈل اسکول کی جانب سے 2روزہ سندھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاتعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے لگایا گیا سندھ فیسٹیول اپنی نوعیت کا ضلع کا پہلا فیسٹول شمار کیا جارہا ہے کلچرل نمائندگی کرتا سندھ فیسٹیول میں بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے پروگرام کوچارچاند لگادیئے فیسٹیول میں سندھ کے 6 ریجن کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے اسٹالز لگائے گئے تھے جنہیں اسکول کے معصوم بچوں نے بڑی محنت اور مہارت کے ساتھ سجایا تھا اسٹالز پر ریجن کے تمام اضلاع کی تعلیمی معلومات کے پوسٹرز آویزاں کرنے کیساتھ ساتھ علاقائی نمائندگی کیلئے مشہور جگہوں کے ماڈلز بنا کر اسٹالز کی رونق بڑھائی گئی تھی،سکھر ریجن کے اسٹال پر محمد بن قاسم کے گیٹپ میں موجود بچہ نگاہوں کا مرکز رہافیسٹیول کے اونر نعیم احمد کا کہنا تھا کہ سندھ تاریخی حیثیت رکھتاہے سب سے پہلے اسلام بھی سندھ میں داخل ہواگزشتہ کچھ سالوں سے سندھ میں کلچرل ڈے منایا جارہا ہے ہر ادارے نے اسے اپنے طریقے سے منایا مگرہم نے اسے سندھ فیسٹیول کے طور پر معلوماتی پروگرام میں بدل دیا جو ضلع کا اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے سندھ فیسٹیول میں شریک ماہ جبیں، گلنار، مہوش و دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ ہمیں فیسٹیول میں بہت مزہ آیا،پروگرامز تو اور بھی ہوتے ہیں مگر یہ فیسٹیول بہت منفرد حیثیت رکھتا ہے سندھ فیسٹیول میں بچوں نے ہماری سوچ سے بڑھ کر محنت کی ہوئی ہے اسٹالز کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جو یقینا قابل داد ہے جبکہ دوسری جانب فیسٹیول میں اسٹالز لگانے والے بچوں کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ہم اپنے اسٹال پر آنے والے شرکاءکو اپنے ریجن کی مکمل انفارمیشن بتارہے تھے اس سے ہمیں خود بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملاہمیں بھی اپنے سندھ کے ہر ریجن کے حوالے سے اچھی معلومات میسر آئی جو ہمیں اب کبھی نہیں بھول سکے گی ایسے پروگرامز کے انعقاد سے بچوں میں خوداعتمادی کیساتھ ساتھ آگے بڑھنے اور کچھ کرجانے کی لگن پیدا ہوتی ہے۔

Check Also

ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کیلئے ایک انمول تحفہ ہے جو بیک وقت مریض کے ذہنی، جسمانی اور جذباتی سطح پر اثر انداز ہو کر شفا یابی فراہم کرتا ہے

فیصل آباد () ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کیلئے ایک ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *