Home / جرائم / محراب پور : زمین ملکیت کا تنازعہ، وڈیراشاہی سے متاثر شخص کا پریس کلب پر احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

محراب پور : زمین ملکیت کا تنازعہ، وڈیراشاہی سے متاثر شخص کا پریس کلب پر احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

محراب پور : زمین ملکیت کا تنازعہ، وڈیراشاہی سے متاثر شخص کا پریس کلب پر احتجاج، کارروائی کا مطالبہ
محراب پور(نمائندہ)زمین ملکیت کے تنازعے پروڈیراشاہی سے متاثر شخص محمد خان گھمن کا پریس کلب محراب پور پر احتجاج کارروائی کا مطالبہ احتجاج کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثر شخص محمد خان گھمن نے بتایا کہ دیہہ ناتھو راجپر میں سروے نمبر 150 پہلا میں میری زمین ہے جس پر بااثر وڈیرا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے قبضہ کرنا چاہتا ہے جعلی دستاویزات تیار کرواکر وہ زمین کو اپنی ملکیت قرار دیتا ہے جبکہ اسکی رجسٹری کو میں نے سیشن کورٹ میں چیلنج بھی کررکھا ہے معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود گزشتہ رات بھی اسی وڈیرے ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد علی راجپر کے آشرباد سے سرور بڑدی نے میری زمین سے سالوں سے لگایا گیا میرا باغ اجاڑ دیا کئی درخت کاٹ دیئے پولیس پہنچنے کے بعد وہاںدرختوں کی کٹائی روکی گئی میرے ساتھ انصاف کیا جائے وڈیرا کی جانب سے جھوٹے مقدمات سمیت سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس سے مجھے شدید خطرات لاحق ہیں دوسری جانب ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد علی راجپر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ درختوں کی کٹائی سے میرا کوئی تعلق نہیںوہ سرور بڑدی نے اپنی زمین سے کاٹے ہیں ہماری زمین کا معاملہ عدالت میں ہے محمد خان گھمن لوئر کورٹ سے وہ کیس ہار گیا تھا اور اب سیشن میں اپیل پر گیا ہے اس زمین کے کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں سرور بڑدی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ محمد خان گھمن ہمیںبلیک میل کررہا ہے وہ ساری زمین اس نے ہمیں پچاس لاکھ سے زائد میں فروخت کردی تھی زمین پر دوسری فصل اُگانے کیلئے درختوں کی کٹائی کی گئی اور وہ زمین میری ملکیت ہے جس کی رجسٹری بھی موجود ہے ۔

Check Also

لاپتا افراد کو بازیاب نہ کرایا تو پولیس افسران کو جیل بھیجیں گے، سندھ ہائیکورٹ

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس نے لاپتا افراد کو بازیاب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *