Home / جرائم / محراب پور©: معمولی جھگڑے پر 15سالہ نوجوان اینٹوں کے وار سے بیدردی کیساتھ قتل، ایک ملزم گرفتار ایک فرار۔

محراب پور©: معمولی جھگڑے پر 15سالہ نوجوان اینٹوں کے وار سے بیدردی کیساتھ قتل، ایک ملزم گرفتار ایک فرار۔

 

 

محراب پور©: معمولی جھگڑے پر 15سالہ نوجوان اینٹوں کے وار سے بیدردی کیساتھ قتل، ایک ملزم گرفتار ایک فرار۔
محراب پور(نمائندہ) سیٹھارجہ روڈ پر معمولی جھگڑے کی بناءپر ملزم نے 15سالہ نوجوان کو قتل کردیا قتل کی واردات کو حادثہ ظاہر کرنے کیلئے مقتول کی نعش ریلوے لائن پر پھینکنے کے دوران ایک ملزم گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال محراب پور منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقتول پندرہ سالہ ساجد گھانگھرو گاو¿ں عاقل گھانگھرو کا رہائشی ہے اور کورٹ ملازم محرم علی گھانگھرو کا بیٹا ہے جبکہ ملزم کی عمر بھی پندرہ سال کے ہی لگ بھگ ہے ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ قاتل و مقتول دونوں چرواہے ہیںانکا کچھ دن قبل کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ملزم نے اینٹوں کے وار سے دوسرے نوجوان کوقتل کردیا ہے قتل میں ملوث دوسرے نوجوان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے جسے بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگادوسری جانب نوجوان کی نعش گاو¿ں عاقل گھانگھرو پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔

Check Also

کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

    کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *