Home / نیوز / محمد حفیظ کی ’’غیر اعلانیہ دھمکیوں‘‘ پر حکام آگ بگولہ

محمد حفیظ کی ’’غیر اعلانیہ دھمکیوں‘‘ پر حکام آگ بگولہ

کراچی: محمد حفیظ کی’’ غیراعلانیہ دھمکیوں‘‘ نے پی سی بی حکام کو آگ بگولہ کر دیا۔محمد حفیظ کی حالیہ ’’ غیراعلانیہ دھمکیوں‘‘ نے پی سی بی حکام کو ناراض کر دیا ہے، آل رائونڈر نے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے سے بی کیٹیگری پر تنزلی کے بعد گوکہ کوئی باقاعدہ بیان تو نہیں دیا، البتہ ان کے ’’قریبی ذرائع‘‘ سے یہ خبریں آئی تھیں کہ وہ سخت ناخوش اور ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت میں واضح کر دیا کہ وہ کسی کی بلیک میلنگ میں آ کر سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلی نہیں کرینگے، ان کے انداز کو دیکھ کر حفیظ بیک فٹ پر چلے گئے اور ٹویٹ سے معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ امام الحق اور فخر زمان کے ساتھ ایشیا کپ میں ریزرو اوپنر کی ضرورت تو پڑیگی مگر حفیظ سے حکام ناراض ہیں، اگر معاملات سیٹ نہ ہوئے تو انھیں گھر بیٹھنا پڑے گا، البتہ اگر وضاحت نے بورڈ کو مطمئن کر دیا تو وہ یو اے ای جانیوالے طیارے میں سوار ہو جائینگے، اس صورت میں بھی یہ بات یقینی نہیں ہو گی کہ وہ پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکیں۔ واضح رہے کہ زمبابوے سے سیریز کے پانچوں ون ڈے میچز کے دوران انھیں میدان میں نہیں اتارا گیا تھا۔دوسری جانب ایشیا کپ کیلیے قومی اسکواڈ میں عماد وسیم کی واپسی تقریباً یقینی ہے، وہ پی ایس ایل کے دوران انجری کے سبب کافی عرصے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے ، البتہ اب مکمل فٹ ہو کر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تالاواز کی نمائندگی کر رہے ہیں، ایک زمانے میں وہ مکی آرتھر کی آنکھوں کا تارا تھے مگر بعد میں رویے اور کمٹمنٹ کی کمی نے کوچ کو بدظن کر دیا، اب انھیں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Check Also

بلوچستان کےعوام کوصاف پانی اور تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، صدرعارف علوی

    کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *