تازہ ترین خبریں
Home / نیوز / محمد عامر اور ہینری نکولس خوفناک ٹکراؤ کے باوجود زخمی ہونے سے بچ گئے

محمد عامر اور ہینری نکولس خوفناک ٹکراؤ کے باوجود زخمی ہونے سے بچ گئے

ویلنگٹن: پہلے ون ڈے کے دوران محمد عامر اور ہینری نکولس خوفناک ٹکراؤ کے باوجود زخمی ہونے سے بچ گئے۔کیویز کی اننگز کے 44ویں اوور میں محمد عامر کی گیند کو مڈوکٹ کی جانب کھیل کر رن لینے کے دوران ہینری نکولس پچ کے وسط میں آئے تو وہاں پاکستانی پیسر بھی موجود تھے، دونوں کی نگاہیں گیند پر مرکوز تھیں، جب ایک دوسرے پر نظر پڑی تو بہت دیر ہوچکی تھی، ہینری نکولس بڑی شدت کے ساتھ محمد عامر کے کندھے سے ٹکرائے اور دونوں پچ پر درد سے کراہتے نظر آئے تاہم تھوڑی دیر بعد اٹھ کھڑے ہوئے جب کہ خوش قسمتی سے کسی کو گہری چوٹ نہیں لگی۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *