تازہ ترین خبریں
Home / نیوز / محمد عرفان نے 4 اوور میں صرف ایک رن دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

محمد عرفان نے 4 اوور میں صرف ایک رن دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

باربا ڈوس: دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کرڈالی اور ٹی 20 کرکٹ میں رکارڈ اپنے نام کرلیا۔کیریبین پریمئیر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیا۔ سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے نہ صرف 23 ڈاٹ بالز کرائیں بلکہ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔ صرف آخری گیند پر مخالف ٹیم کا کھلاڑی ایک رن بنانے میں کامیاب ہوسکا۔محمد عرفان 0.25 کا رن ریٹ دے کر جنوبی افریقہ کے کرکٹر کرس مورس کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ نومبر 2014 میں کرس مورس نے 0.5 کے رن ریٹ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ عرفان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر کرس گیل کی اہم وکٹ حاصل کرلی جس کے بعد دوسرے اوور میں دوسرے اوپنر ایون لیس کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *