تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / محکمہ لیبرکی ڈیڈلائن: سعودیہ میں غیرملکیوں نے دکانیں، کاروباربند کرنا شروع کردیے

محکمہ لیبرکی ڈیڈلائن: سعودیہ میں غیرملکیوں نے دکانیں، کاروباربند کرنا شروع کردیے

 

 

ریاض: سعودی عرب میں دکانوں اور شورومز میں 70 فیصد مقامی ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے ڈیڈلائن ختم ہونے میں 6 روز رہ گئے، دوسری جانب غیر ملکیوں نے اپنی دکانیں اور کاروبار بندکرنا شروع کر دیئے۔سعودی گزٹ کی  کے مطابق محکمہ لیبر نے دکانداروں، آٹو موبائل شورومز، کپڑوں، فرنیچر اور گھریلو سامان کی دکانوں میں  70 فیصد سعودی ملازمین بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا۔اس فیصلے کے بعد سے گھڑیوں، چشموں، طبی سامان، الیکٹرانک آلات،گاڑیوں کے پرزوں کی دکانوں، تعمیراتی اور دفاترکے سامان، قالینوں اور تیار ملبوسات کی دکانوں پر بھی سعودی ملازم کام کریں گے۔ایک معاشی ماہر فہد الشرافی کے مطابق سعودی عرب کی ریٹیل مارکیٹ 375 ارب ریال مالیت کی ہے اور اس اقدام سے 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملازمتوں پر مقامی افراد کو رکھنے کے فیصلے سے سعودی شہریوں کو اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔دوسری جانب 11 ستمبر سے سعودی محکمہ لیبر اس قانون پر عمل کے لیے 200 انسپکٹرز بھی تعینات کردے گا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *