Home / بزنس / مزید15برآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی ڈرابیک دینے کا فیصلہ

مزید15برآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی ڈرابیک دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے لوکل ٹیکسز اینڈ لیویز ڈرابیک آرڈر 2018کے تحت فٹ بال اور دیگر کھیلوں کی مصنوعات، لیدر گارمنٹس، سرجیکل مصنوعات، میڈیکل آلات، الیکٹرونک فین، آٹو پارٹس اینڈ اسسریز اور فرنیچر سمیت 15مختلف برآمدی اشیا کو مختلف ریٹس پر ڈیوٹی ڈرابیک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔’’ لوکل ٹیکسز اینڈ لیویز ڈرا بیک آرڈر 2018کے تحت شپمنٹ کے لیے یکم جولائی 2018سے 30جون 2021 تک ڈرابیک فراہم کیے جائیں گے، اس ڈرا بیک آرڈر کی شرائط کے تحت 50فیصد ڈرابیک اشیا کی ایکسپورٹ میں اضافے کی شرط کے بغیر جاری کیے جائیں گے جبکہ باقی 50فیصد ڈرابیک اس وقت جاری کیے جائیں گے جب برآمد کنندہ جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں 50فیصد اضافہ کرے گا۔ڈرابیک ریٹ کا تعین برآمد کنندہ کی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پرکیا جائے گااور برآمد کنند ہ کے کیش فلو میں بہتری کے لیے ڈرابیک کی ادائیگی جولائی سے دسمبر تک کی کارکر دگی کی بنیاد پر ہی کر دی جائے گی تاہم اس کے لیے اس برآمد کنندہ کی جانب سے بینک گارنٹی بھی دی جائے گی کہ اگر برآمد کنندہ کی برآمدات طے شدہ دائرہ کار سے کم ہوئی اور وہ اس ڈرابیک کا اہل نہ ہوا تو برآمد کنندہ زائد رقم واپس کرنے کا پابند ہو گا۔غیر روایتی منڈیوں افریقہ، آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ، لاطینی امریکا میں برآمدات کرنے والے برآمدکنندگان کوکلیمز جمع کرانے پر اضافی 2فیصد ڈرابیک کی اجازت ہو گی، یہ ڈیوٹی ڈرا بیک 15 مختلف برآمدی اشیا پر دی جائے گی جس میں فٹبال اور دیگر کھیلوں کی مصنوعات پر 3 فیصد، لیدر گارمنٹس پر 4 فیصد، دیگر چمڑے سے تیار شدہ اشیا پر3 فیصد، گلوز، فٹ ویئر، سرجیکل مصنوعات و میڈیکل آلات،کٹلری، الیکٹرونک فین، ٹرانسپورٹ آلات،آٹو پارٹس اینڈ اسسریز، الیکٹریکل مشینری، فرنیچر،اسٹیشنری پر 3فیصد جبکہ پھل و سبزیوں4فیصد اور ،گوشت و پولٹری پر4فیصد ڈرابیک دیا جائے گا۔برآمدات کو شپمنٹ روانگی کی تاریخ سے شمار کیا جائے گا، ڈرابیک کلیمز صرف ان برآمدات کے لیے قابل قبول ہوں گے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن ایکسچینج رولز کے مطابق ہوں گے، جو برآمد کنندہ ڈرابیک حاصل کر رہا ہو گا چاہے وہ اکیلا مالک، پارٹنر شپ یا کمپنی ہو اس کا این ٹی این نمبر لا زمی جبکہ ایسوسی ایشن آف چیمبر آف کامرس کا ممبر ہو جو ڈی جی ٹی او کے ساتھ رجسٹر ڈ ہو، کامرس ڈویژن کی جانب سے ایکسپورٹرز کو اپنے مقامی سیلز ، اکاؤنٹس اور برآمدات کی تفصیلات مانگنے پر ایکسپورٹر اعداد و شمار جمع کرائے گا۔

Check Also

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *