Home / خبر یں / مستونگ میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم سے 15 افراد جاں بحق، 25 زخمی

مستونگ میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم سے 15 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کوئٹہ: مستونگ میں ٹرک مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ سے سبی جانے والی مسافر بس ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعداد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔سول اسپتال کوئٹہ کے فوکل پرسن وسیم احمد کے مطابق حادثے میں جاں بحق 15 افراد کی لاشوں اور 25  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *