Home / شوبز / مشن پرواز مکمل؛  فخر عالم دنیا کا چکر لگانےوالے پہلے پاکستانی بن گئے

مشن پرواز مکمل؛  فخر عالم دنیا کا چکر لگانےوالے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے معروف گلوکاروفنکار فخرعالم کا مشن پرواز مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ تنہا جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر نکلے فخرعالم کا سفر مکمل ہوگیا فخرعالم تنہا جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نےاپنے سفر کاآغاز 10 اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا سے شروع کیاتھا اور24 روز میں سنگل انجن جہاز میں دنیا کا چکر لگاکر واپس فلوریڈا پہنچ گئے، اپنے سفر کے دوران انہوں نے 22 ممالک کا دورہ کیا۔ فخرعالم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے مشن پرواز مکمل ہونے کی خوشخبری ٹوئٹر پرپاکستان کا جھنڈا لہرا کر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔فخر عالم کو اپنے مشن پرواز پرکئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا سفر کے آغاز میں جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث وہ مقررہ وقت پر اڑان نہ بھر سکے اور 4 روز کی تاخیر کے بعد مشن کاآغاز کیا بعد ازاں ویزہ ختم ہونے پر روسی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا لیکن فخر عالم نے کسی بھی مشکل کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا اور تمام رکاوٹوں کو پار کرکے اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا۔

Check Also

سابق چیف جسٹس کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 راولپنڈی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *