Home / شوبز / مصری اداکارہ دالیہ التونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مصری اداکارہ دالیہ التونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قاہرہ :مصرکی نوجوان اداکارہ دالیا التونی شمال مشرقی قاہرہ میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اداکارہ دالیا التونی قاہرہ میں العین السخنہ روڈ پر دو کاروں کے درمیان ہونے والے تصادم میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔وہ ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ گئی تاہم اس کا جسد خاکی سویز کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جسے بعد ازاں اس کے ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔اہلخانہ نے اعلان کیا ہے کہ عصر کے بعد نماز جنازہ ہوگی اور تصاویر بھی جاری کی جائیں گی ۔ خیال رہے کہ مصری اداکارہ دالیا التونی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2011ءمیں ’الکبیر اوی‘ فلم سیریز میں فنکار احمد مکی کے ساتھ کام سے کیا، تاہم اسے سن 2012ءمیں فلم ’جرمنی‘ میں مصری سپر سٹار محمد رمضان کے ساتھ ہیروئن کے طور پر کام کے دوران شہرت حاصل ہوئی۔اس کے بعد التونی نے میسی آپریشن، حماتی بتحبنی مولانا العاشق اور ظرف اسود جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *