Home / تعلیم / معیاری تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کریں تعلیمی ادارے۔ جنرل ضمیر الدین شاہ

معیاری تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کریں تعلیمی ادارے۔ جنرل ضمیر الدین شاہ

معیاری تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کریں تعلیمی ادارے۔ جنرل ضمیر الدین شاہ
تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی بھی قوم کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ خواجہ محمد شاہد
سنبھل مےں النور پبلک اسکول کے افتتاحی پروگرام مےں ملک کی نامور علمی شخصےات کی شرکت
سنبھل(سعد نعمانی) تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی بھی قوم کامیاب نہیں ہو سکتی، دنیا کے کسی بھی محاذ پر صرف تعلیم یافتہ قومیں ہی ٹکر لیتی ہیں، موجودہ دور کی نزاکت کو پہچاننے کی ضرورت ہے، خوف کا شکار نہ ہوں، علم کی طاقت سے بڑی کامےابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر جنرل ضمیر الدین شاہ نے النور پبلک اسکول ، سنبھل کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر کےا۔ انھوں نے مزےد کہا کہ اگرچہ نئی نسل تعلیم کے حصول کے لئے متحرک ہوئی ہے مگر ٹیکنالوجی کے اس دور میں مزید جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ جنرل ضمیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس مےں معیار کو اولین ترجیحات میں شامل کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ مولانا آزاد ےونےورسٹی حےدرآباد کے سابق وائس چانسلر خواجہ محمد شاہد نے اپنے تجربات کی روشنی مےں تعلےم کے ساتھ تربےت پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تعلےمی اداروں مےں تربےتی عمل کی ضرورت ہے۔ اس کے لےے اساتذہ، ذمہ داراں اور والدےن کے درمےان مستقل رابطہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ بچوں کی صلاحےت کو اجاگر کرنے کے لےے انہےں سوالات کرنے کی ترغےب دےں۔ ماہر تعلےم ڈاکٹر ندےم ترےن نے اس موقع پر اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ ہمےں کمزور طبقہ کے بچوں کو بھی تعلےم دلانے پر توجہ دےنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تقرےباً دو درجن نادار بچوں کی تعلےمی کفالت کا اعلان بھی کےا۔ انہوں نے النور پبلک اسکول کی طرح مزےد معےاری اسکولوں کے قےام پر زور دےا۔ سماجی کارکن ڈاکٹر شفاعت اللہ خان نے کہا کہ پہلے مدارس ہی عصری علوم کے ماہرےن پےدا کےا کرتے تھے، مگر تقرےباً دو سو سال سے ےہ سلسلہ منقطع ہوگےا ہے جس کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا سہےل قاسمی نے عصری تعلےمی اداروں کے قےام پر خاص توجہ دلائی ۔ ڈاکٹر نجےب قاسمی نے النور اےجوکےشنل اےنڈ سوشل وےلفےر ٹرسٹ کے عزائم ومقاصد اور اسکول کے اسٹاف سے متعلق پرےزےنٹےشن پےش کرتے ہوئے کہا کہ ےہ صرف اےک اسکول نہےں بلکہ اےک مشن ہے جس کے ذرےعہ النور پبلک اسکول کے طرح جگہ جگہ اسکولوں کا قےام عمل مےں لاےا جائے گا اور بہت جلدی ہی اس اسکول مےں بارہوےں کلاس تک تعلےم کا انتظام کےا جائے گا۔ انجےنئر عتےق الرحمن جامعی نے مہمانوں کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے عصری علوم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دےنی تربےت پر توجہ دلائی۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل، وائس پرنسپل اور اسٹاف نے بھی تعلےم کے تعلق سے اپنے اپنے خےالات کا اظےار کےا۔ النور اےجوکےشنل اےنڈ سوشل وےلفےر ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ نرسری سے بارہوےں جماعت کے طلبہ وطالبات کے درمےان مختلف مسابقوں کے نتائج کے اعلان کے ساتھ انعامات کی تقسےم جنرل ضمےر الدےن شاہ کے بدست کی گئی۔ نظامت کے فرائض مولانا مزمل حسےن مرادآبادی نے بخوبی انجام دئے۔ النور پبلک اسکول کی سنگ بنےاد ۱۲ دسمبر ۸۱۰۲ءکو دارالعلوم دےوبند اور جامعہ ملےہ اسلامےہ، نئی دہلی کے اساتذہ نے رکھی تھی۔ ڈاکٹر اےم اسلام (رفعت)، مشےر ترےن، شان رب، سےد اسلم، ڈاکٹر ناظم، ڈاکٹر شہزاد علی، مےر شاہ حسےن، مولانا عمران ذاکر قاسمی، مولانا نےر، رضوان مسرور، انجےنئر سلمان، ڈاکٹر مجےب، محمد حسےب، سلمان راغب، صفوان راغب، ڈاکٹر حفےظ الرحمن فلاحی، عبد الرحمن اےڈووکےٹ، حاجی ےامےن برکاتی، ناظم اےڈووکےٹ، مغےث الاسلام، خالد نعمان، سعود حسےن، مولانا زکرےا قاسمی کے علاوہ کثےر تعداد مےں خواتےن وحضرات نے شرکت فرمائی۔ مولانا مزمل حسےن مرادآبادی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

Check Also

صوبائی وزےر پبلک پراسےکےوشن چوہدری ظہےر الدےن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کی اپ گرےڈیشن

    جڑانوالہ(تحصےل رپورٹر) صوبائی وزےر پبلک پراسےکےوشن چوہدری ظہےر الدےن نے کہا ہے کہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *