Home / خبر یں / مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فورسز نے آپریشن کی آڑمیں نوجوانوں کو شہید کیا، کے ایم ایس: فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا جب کہ آخری اطلاعات تک محاصرے کی کارروائیاں جاری رہیں۔

گزشتہ روزبھی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان کومحاصرہ کے دوران شہید کردیا تھا۔

Check Also

شراب کے غیرقانونی لائسنس کا معاملہ؛ نیب نے عثمان بزدارکوسوالنامہ بھی بھجوا دیا

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شراب کے غیر قانونی لائسنس کے معاملے میں عثمان بزدارکوسوالنامہ بھجوا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *