Home / خبر یں / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران 4 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔دوسری جانب سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زیر علاج نوجوان عارف صوفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ضلع کلغم کے علاقے خدوانی کے رہائشی نوجوان کو بھارتی فوج نے گزشتہ روز گھر سے اغوا کیا اور  پھر تشدد کا نشانہ بنا کر سڑک کنارے ہی پھینک کر چلے گئے، مقامی افراد نے نوجوان کو اسپتال پہنچایا تاہم آج صبح نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔واضح رہے کہ صرف گزشتہ ماہ جولائی میں قابض بھارتی فوج نے 21 کشمیریوں کو شہید اور300 سے زائد کو زخمی کیا جب کہ اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا اور 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا۔

Check Also

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *