Home / خبر یں / ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پر مبنی ہے۔ملائشیا کے ہائی کمشنراکرام بن محمد ابراہیم کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اورعوامی روابط کووسعت دینے پربات چیت سمیت وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائشیا کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، پاکستان ان تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے، پاکستان اورملائشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں اورہماری دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پرمبنی ہے۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *