تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری

ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری

ممبئی: دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’گل مکئی‘‘ کا پوسٹر اور ٹیزر فلم کے ہدایت کار امجد خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔فلم ’’گل مکئی‘‘ میں ملالہ یوسفزئی کا کردار بھارتی ٹیلی وژن میں کام کرنے والی اداکارہ ریم شیخ ادا کررہی ہیں، جب کہ بالی ووڈ اداکار اتل کلکرنی ملالہ کے والد ضیا الدین یوسفزئی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔واضح رہے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *