Home / جرائم / ملزمان کی گرفتاری کیلئے مرو خواتین کا تھانہ کے باہر دھرنا، پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی

ملزمان کی گرفتاری کیلئے مرو خواتین کا تھانہ کے باہر دھرنا، پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی

 

 

محراب پور : ملزمان کی گرفتاری کیلئے مرو خواتین کا تھانہ کے باہر دھرنا، پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی
محراب پور(نمائندہ )مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے بعد مبینہ رشوت کے عوض رہائی کیخلاف آرائیں برادری کے مردو خواتین نے پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ کیادھرنا کے باعث ایک گھنٹہ سے زائد ہالانی اور ٹھری میرواہ کوجانے والے راستے ٹریفک کیلئے معطل رہے مظاہرین حلیماں بی بی، منور بی بی، مینا، ذکیہ ،نجمہ بی بی اور رشید آرائیں، نذیر آرائیں، عرفان، رضوان آرائیں و دیگرنے کہا کہ علاقے کے بااثر افراد ہماری چار ایکٹر سے زائد زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور مختلف حربوںسے ہمیں ہراساں کررہے ہیں پولیس بھی انکی ہی پشت پناہی نکر رہی ہے گزشتہ رات بھی ملزمان اسلح کے زور ہماری تیار فصل کپاس لے گئے اوروہاں موجود خواتین سے بدسلوکی کی جسکا مقدمہ نو افراد کیخلاف محراب پور تھانے پر داخل کیا گیااور جائے واردات سے ایک اہم ملزم کو پولیس نے گرفتار بھی کیا مگر مبینہ رشوت کے عوض ملزم کو پولیس نے رہا کردیا ہے ہم آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے کیس کی انکوائری کروائی جائے اورہماری زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے والے افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Check Also

(ن) لیگ کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمان جعلی ڈگری کیس میں نااہل

      اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *