Home / بزنس / ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

Check Also

میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی، 20 مسافر زخمی

میانوالی: خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔میانوالی میں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *