Home / بزنس / ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔جیونیوز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔

Check Also

بلوچستان حکومت کا حب حادثے میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے حب حادثے میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ نہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *